مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
صدرریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
گلگت بلتستان جموں کشمیر کا حصہ،تبدیلی سے حق خودارادیت کیس کمزور ہو گا:ڈاکٹر مسفر
برنلے:جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہیں،ان علاقہ جات کی حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی سے نہ صرف جموں کشمیر کے عوام کا حق خود ارادیت کا کیس کمزور ہو گا بلکہ کشمیر میں جاری تحریک کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے اور بھارت کو کشمیر پر اپنا کیس مضبوط کرنے کا موقع ملے گا،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مسفر حسن نے ان خبروں پر کہ گلگت کو پاکستان کا صوبہ بنایا جا رہا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر مسفر نے کہا کہ محمد علی جناح نے1947میں گلگت بلتستان کو پاکستان میں صرف اس بنا پر شامل نہیں کیا تھا کہ یہ علاقہ جات ریاست جموں کشمیر کا حصہ تھے اور اسکا فیصلہ پوری ریاست کے ساتھ ہونا تھا انہوں نے کہا کہ آج اس قسم کی افواہیں پھیلا کر جہاں ریاست کے عوام کے اندر بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہیں ایسی افواہوں سے تحریک آزادی کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے،انہوں نے کہا جموں کشمیر لبریشن لیگ ایسی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کرے گی جس سے ریاست جموں کشمیر کی وحدت پر آنچ آتی ہو،انہوں نے کہاکہ لبریشن لیگ برطانیہ و دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر اس معاملے پر جلد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر