مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کے ہاتھ گریبانوں تک پہنچیں ، طاقتوراپنا محاسبہ کرلیں:چوہدری الطاف شاہد
اولڈہم:جب تک پاکستان کے اندر عدل و انصاف،مسوات،برابری اور اہلیت کی بنا پر شخصیات کو اداروں کا سربراہان نہیں بنایا جاتا امیر و غریب کیلئے دوہرا نظام ختم نہیں کیا جا سکتا،اس وقت تک ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا،پاکستان،چین اقتصادی راہداری اور دیگر بڑے بڑے منصوبہ جات کے اصل ثمرات تب ہی ملیں گے جب بلا خوف و لالچ انصاف پر مبنی فیصلے کئے جائیں گے،کراچی شہر میں عرصہ دراز سے سیاسی آنکھ مچولی کا کھیل ابھی تک جاری ہے،عدالت کے حکم صادر کرنے کے باوجود ایم کیو ایم کے راہنما فاروق ستار پر کوئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا ملک بھر میں جو کوئی بھی مجرم او رقانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے انکے خلاف فی الفور ایکشن لینا چاہئے ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے میڈیا سے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ کا اگر مطالعہ کیا جائے تو قوموں نے اس وقت تک ترقی نہ کی جب وہاں دوہرا نظام تھا اور جب انصاف،اہلیت پر مبنی قوانین نافذ العمل کئے تو جلد ہی ترقی کے منازل طے کرنے لگیں،اسلام ہمارا مذہب ہے،قرآن پاک کی تعلیمات ہمیں بار بار اسی چیز کا درس دیتی ہیں لیکن ہمارا سارے کا سارا نظام اس کے بر عکس چل رہا ہے پاکستان کے اندر حقیقی انقلاب کیلئے عوام کا با شعور ہونا ضروری ہے جس دن عوام میدان عمل میں کود پڑی تبدیلی آ جائے گی،لگتا ہے وہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے اس سے پہلے کہ عوام کے ہاتھ گریبانوں تک پہنچیں طاقتوروں کو اپنا محاسبہ کر لینا چاہئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر