مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مظلوم لوگ دہشت گردی کا شکار ہو کر خانہ بدوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں:علمائے کرام
اولڈہم : دنیا بھر میں جہاں بھی بد امنی پھیلی ہوئی ہے اور مظلوم ، نہتے لوگ اذیت کی زندگی گزارنے کے ساتھ دہشت گردی کا شکار ہو کر خانہ جنگی کی وجہ سے مجبوراً خانہ بدوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھا کر بھیک مانگ کر اپنے خاندان اور بچوں کی پرورش کر رہے ہیں لمحہ فکریہ ہے اور اگر بغور جائزہ لیا جائے تو اکثریت مسلم ممالک میں ایسا ہو رہا ہے بنیادی وجہ اسلام کی تعلیمات سے دوری ، تفقہ بازی ،انا پرسی اور جمہوری رویوں سے روح گرانی ہے عدم برداشت ایک دوسرے سے آگے نکلنے ، اقتدار کو طول دینے ، عوام کو جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر اپنے مقاصد کو حاصل کیا جا تا ہے عالم اسلام بے شمار وسائل کے باوجود کوئی متفقہ پالیسی بنا کر امن پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کی بجائے دوسرے پر انحصار کرتا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کروائیں ، ان خیالات کا اظہار اولڈہم کے علماء کرام مولانا عبدالشکور قادری ، قاری منظور احمد شاکر ، مولانا شفیق الرحمن شاہین و دیگر نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دمشق کے دو خود کش ملے اس طرح سیریا ، عراق ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی نسل کش کارروائیاں اور دیگر مسلم ممالک میں جنگ اور انتہا پسندی کی شدت اس وقت دنیا بھر میں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے توقع کرتی ہے کہ وہ صرف بحیثیت مسلمان اسلام کی بنیادی تعلیمات دے کر امن پیدا کر سکتے ہیں اس کیلئے ذاتیات کی جو چادر اوڑھی ہوئی ہے اس سے باہر نکل کر وسعت نظری کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا بجائے یہ واویلا کرنے کہ اسلام دشمن طاقتیں مذہب کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ہمیں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے امت مسلمہ کو قرآن پاک اور حضرت محمد ؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنے کا درس دینا ہو گا کوئی وجہ سے نہیں کہ بہت جلد دنیا بھر میں اسلام کا پھر غلبہ ہو ا ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر