مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عید کے دوسرے روزبھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ایل او سی پر پاکستانی رینجرز اہلکار شہید
سری نگر ... بھارتی مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں نے عید کے دوسرے روز بلااشتعال فائرنگ میں پاکستان رینجرز کا اہلکار شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس بی ایس ایف کی کھرکولا چوکی سے چھپرار سیکٹر میں ’’بلا اشتعال‘‘ فائرنگ کی گئی جس کی زد میں پاکستان کی نیم فوجی سکیورٹی فورس کا اہلکار آیا۔ یہ واقعہ پاکستان کے شمال مشرقی شہر سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر پیش آیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے جواب میں کارروائی کی۔ ورکنگ باؤنڈری پر یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے والی عارضی سرحد یعنی لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان متواتر جھڑپوں کا سلسلہ اگست کے اوائل سے جاری ہے۔ لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے دوران پاکستانی کشمیر میں فوج کے اہلکاروں کے علاوہ متعدد شہری بھی سرحد پار سے کی گئی فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھارتی الزامات خصوصاً عسکری قیادت کے بیانات کو گزشتہ ہفتے ’’افسوس ناک، بے بنیاد اور اشتعال انگیز‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور بھارت پر زور دیا کہ وہ ان واقعات کی دوطرفہ تحقیقات یا اقوامِ متحدہ کے تحت آزادانہ چھان بین کی پاکستانی پیش کش کا مثبت جواب دے۔