مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ محمد ایوب کو مسلم کانفرنس برطانیہ قائم مقام صدر بنانا احسن اقدام : شبیر ملک،چوہدری ذوالفقار
مانچسٹر:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ نظریاتی اور تجربہ کار کارکنان کو جماعت کیلئے سخت محنت کر کے منشور کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کو خدمات کے صلہ میں اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں ایسا ہی ہمارے صدر برطانیہ چوہدری بشیر احمد رٹوی نے بھی اپنے حالیہ دورہ پاکستان و آزاد کشمیر کے دوران راجہ محمد ایوب کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سونپ کر کارکنان کے دل جیت لئے انکی اس سیاسی سوچ کو سلام پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے سیکرٹری جنرل شبیر ملک اور سفارتی بورڈ کے چیئرمین چوہدری محمد ذوالفقار نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ راجہ محمد یعقوب ایک مدبر،تجربہ کار سیاستدان ہیں اور ان میں تحمل مزاجی کا عنصر موجود ہے بات کو ہمیشہ سوچ سمجھ کر بیان کرتے ہیں کارکنان کے ساتھ ان کا قریبی رابطہ ہے وہ قائم مقام صدارت کو بڑے احسن طریقے سے نبھائیں گے اور صدر جماعت کی غیر موجودگی میں ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جس مسئلہ پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے وہ تحریک آزادی کشمیر ہے،بین الاقوامی سطح پر اتنی پذیرائی ابھی تک نہیں ہے جتنی ہونی چاہئے اس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کا وزیر خارجہ نہ ہونا اور کمزور پالیسی ہے،ہم برطانیہ بھر میں تقریباً13لاکھ سے زائد کشمیری بستے ہیں ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ اس بارے اپنا کلیدی کردار ادا کریں وگرنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی،انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد قائم مقام صدر راجہ محمد یعقوب سے مل کر کوئی متفقہ پالیسی تشکیل دیکر اس بارے اقدام اٹھائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر