مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار عثمان علی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام
سلائو : برطانیہ کے دورے پر آئے سے ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار عثمان علی خان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی عہدیداران اور کشمیری کمیونٹی راہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر امتیاز احمد نے ادا کئے۔ تقریب سے مہمان خصوصی سردار عثمان علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اوّل سردار محمد عبدالقیوم خان نظریہ الحاق پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کی تربیت کرتے رہے۔ اُنہوں نے پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نا آنے دی۔ انہوں نے کہا کے برطانیہ میں پڑھے لکھے نوجوانوں بالخصوص یونیورسٹی طلباء کو مسئلہ کشمیر پر آگاہی دی جائے، پڑھے لکھے نوجوان مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں دُنیا کے سامنے پیش کر کے کشمیریوں کی موثر آواز اور کشمیر کاز کے لئے بین الاقوامی برادری کی حمائیت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں نئی نسل کے باشندہ ریاست ضرور بنوائیں تاکہ ریفرنڈم کی صورت میں اوورسیز کشمیری ووٹ کی طاقت استعمال کر کے اپنا حق حاصل کر سکیں۔ تقریب سے میزبان سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان، پروفیسر نزیر شال، چوہدری صابر، راجہ ظفراللہ، سردار امجد عباسی، چوہدری زیارت حسین، پروفیسر امتیاز احمد، چوہدری نسیم، سردار شکیل اعوان، راجہ نوید منگا، سخاوت راجہ، چوہدری فاروق، حسن عسکری، سردار ارشد و دیگر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کے کشمیریوں کے لئیے آزادی کا مطلب پاکستان ہے، مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے لئے اقوام عالم کو کشمیریوں کی مدد کرنی ہو گی۔ اُنہوں نے اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری اور بالخصوص برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خاموشی توڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کےُلئیے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کی مدد کریں اور سلامتی کونسل میں کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کروائیں۔ تقریب میں حالیہ پاکستان دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے افراد، مسلح افواج پاکستان کے شہداء، جموں کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔