مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری محمد رشید کاخادم کی حیثیت سے کام کرنا قابل رشک تھا: چوہدری بشیر بہلوی
اولڈھم : ضلع بھمبر حلقہ نمبر چھ سماہنی کی اگر سیاست کا تفصیلی جائزہ لیا جائے ، ماضی ، حال و مستقبل کے خدوخال کو مدنظر رکھ کر سیاسی میدان میں بردباری ، اخلاقیات ، اتحاد و اتفاق اور عوامی مقبولیت کے پیمانے میں شخصیات کو پرکھا جائے تو شراف کے پیکر چوہدری محمد رشید (مرحوم ) کا نام سرفہرست ہے انہوں نے اپنی زندگی کے مختصر عرصہ میں جو سیاست کی اس نے نہ صرف حلقہ سماہنی کی عوام بلکہ پورے خطہ کشمیر کے اندر سیاسی مخالفین کے دلوں پر بھی گہرے نقوش چھوڑے ہیں یہی انکی خصوصیات انہیں آج بھی دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں جو ںجوں انکی برسی کا دن نزدیک آرہاہے یاد رہ رہ کر ستا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد بشیر بہلوی نے اس حوالہ سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ اگر ضلع بھمبر کی حالیہ سیاست کا جائزہ لیا جائے تو مرحوم کا خیال آتا ہے کہ کس طرح انہوں نے ہمنوائوں اور مخالفین کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا تھا قانون قدرت ہے کہ رب کریم کو ہم سے زیادہ انہیں اپنے پاس بلانے کی ضرورت تھی تو اس چیز کے آگے سرخم تسلیم کرلینا چاہئے لیکن انکی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے کیونکہ انکا انداز گفتگو اورعوام کے لئے ایک خادم کی حیثیت سے کام کرنا قابل رشک تھا میرا ان کے ساتھ قریبی تعلق تھا ہمیشہ شفقت کی اور سیاست بارے کئی دفعہ مشاورت بھی کی انسان دوستی کی اعلیٰ مثال تھے انہوں نے کہاکہ حلقہ سماہنی کی عوام کے ساتھ ساتھ خاندان کے لئے بھی اتنا بڑا نقصان تھا کہ کئی برس گزرنے کے باوجودسنبھل نہیںسکے رب کریم کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہیں کہ وہ انکے بیٹے چوہدری پرویز رشید کو انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر