مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جاوید لطیف کےمراد سعید کی بہنوں بارے نازیبا الفاظ قابل مذمت:مسلم لیگ ن برطانیہ
اولڈہم:مسلم لیگ ن سیاست میں رواداری،اخلاقیات،بردباری،سیاسی مخالفین کی جائز تنقید کو برداشت کرنے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو سیاست کا مقصد سمجھتی ہے اور انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے،کل پارلیمنٹ میں ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف نے جو نازیبا زبان استعمال کی اور تحریک انصاف کے راہنما مراد سعید کی بہنوں بارے جو نازیبا الفاظ استعمال کئے وہ نہ ہی ایک عوامی نمائندے کو زیب دیتے ہیں اور نہ ہی انسانیت کے زمرے میں آتے ہیں،بہنوں،بیٹیوں کی عزت اچھالنا کہاں کی شرافت ہے ہم بیرون ممالک بسنے والوں کے سر ندامت سے جھک گئے ہیں اور باتوں کو دکھ بھرے جذبات و احساسات میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما راجہ آفتاب شریف،آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ آفتاب شریف،یورپ سفارتی ونگ کےچیئرمین کونسلر عتیق الرحمن نے مشترکہ طور پر مرکزی قیادت سے اپنا بھرپور احتجاج درج کرواتے ہوئے کیا،انہوؒں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائیں اور جرم ثابت ہونے پر موصوف سے مستعفی ہونے کا کہیں اور جماعتی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے معطل کریں بہت ہو چکا اب الیکٹرانک میڈیا پر گالم گلوچ کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور بجائے شور شرابا کرنے کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے ممبران کو سخت ترین احکامات جاری کرنے چاہئیں،ہم بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والے مرکزی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن ایسے کرداروں کا محاسبہ ضروری ہے جو جماعت کیلئے جگ ہنسائی اور بدنامی کا باعث ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر