مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میڈیکل ایڈ یوکے کے جگر، گردوں کے مریضوں کیلئےمنصوبہ جات قابل رشک ہیں:لارڈ قربان
مانچسٹر:پاکستان کے دیہی علاقوں میں بسنے والے آج کل کے جدید دور میں بھی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور ایسی بیماریاں جنکو ادویات با پھر جدید ترین سائنسی ایجاد مشینوں کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے انتہائی غربت کی وجہ سے مریضوں کو علاج کروانے میں دشواری پیش آتی ہے کو ممکن بنانے کیلئے میڈیکل ایڈ یوکے نے جگر اور گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کیلئے جو منصوبہ جات شروع کئے ہیں قابل رشک ہیں،ان خیالات کا اظہار لارڈ قربان حسین نے میڈیکل ایڈ یوکے کی جانب سے مقامی ہال میں رکھے گئے ایک چیریٹی ڈنر کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن کے ساتھ جذبہ محبت سے سرشار برطانیہ بھر میں رہنے والے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی جتنی رقم رفا عامہ کے کاموں کیلئے دیتی ہے دنیا بھر میں اس کی مثال کم ہے بحیثیت مسلمان بھی ہم کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا درس بار بار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس چیریٹی کے ساتھ سب کو دل کھول کر مدد کرنی چاہئے تاکہ یہ اپنے منصوبہ جات کو بہتر انداز سے چلانے کے ساتھ ساتھ پایہ تکمیل پہنچا سکیں اور ضرورت مند اس سے مستفید ہو سکیں،میڈیکل ایڈ یوکے کے بانی رکن ڈاکٹر عنایت خان بابر نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً دس لاکھ سے زائد افراد گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں جنکو علاج معالجہ کی اشد ضرورت ہے ہم انکو یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں،اس بیماری بارے انہوں نے طبعی لحاظ سے مفصل روشنی ڈالی،ڈاکٹر صادق ڈلو جو کہ گردوں کے ماہر ڈاکٹرہیں انہوں نے حاضرین کی توجہ اس بیماری کی طرف دلاتے ہوئے مدد کی اپیل کی اور اس میں مبتلا مریضوں کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اس بارے طبعی لحاظ سے توجہ دلائی،ڈاکٹر پرویز میر نے گلگت میں ڈائیلیسیسز سنٹر کی ضرورت بارے حاضرین کی توجہ دلائی،چیریٹی ڈنر کی نظامت اور تلاوت کلام پاک کا شرف میڈیکل ایڈیوکے کے سیکرٹری جنرل محمد اشرف کو نصیب ہوا اور فنڈ ریزنگ کیلئے اسٹیج فراز یوسف زئی نے سنبھال کر اپنے ولولہ انگیز انداز سے حاضرین کی توجہ حاصل کر کے 45000پونڈ نقد جمع کئے جبکہ چار ڈائیلیسیسز مشینوں کا عطیہ بھی مخیر حضرات نے دیا،اس چیریٹی کے روح رواں ڈاکٹر ہارون نے تمام مہمانان گرامی اور حاضرین کے علاوہ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر