مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عیدالاضحی قربانی کا درس دیتی ہے اور کامیابیاں بغیرقربانی کے نہیں ملتی : شفیق الرحمن شاہین
اولڈہم ... اہل اسلام کو ہر سال عیدالاضحی کی صورت میں قربانی کا درس دیا جاتا ہے ، یہ ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کی یاد ہے جب انہوں نے اللہ کے حکم سے اپنے محبوب بیٹے کے گلے پر چھری چلا دی تھی، ابراہیم علیہ السلام کی پوری زندگی آزمائشوں اور قربانیوں سے عبارت ہے ، اور انہی قربانیوں کے صلہ میں خالق کائنات نے آپ کو خلیل اللہ اور کائنات کا امام بنایا، ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے زیراہتمام عیدالاضحی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کیا ، نمازِ عیدکے اجتماعات میں پاکستانی ، صومالی، عرب اور افریقن کیمونٹیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مولانا شفیق الرحمن شاہین نے اولڈہم میں خطاب کرتے ہوئے کہا جب تک کوئی فرد یا قوم اپنے اندر قربانی کا جذبہ پیدا نہیں کرتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی، کامیابیاں ہمیشہ قربانیوں سے ملتی ہیں ، مولانا شعیب احمد میرپوری نے بانبری میں خطاب کرتے ہوئے کہا قربانی مسلمان کو دین کیلئے سب کچھ وقف کردینے کا پیغام دیتی ہے صحابہ کرام نے اللہ کیلئے قربانیاں دیں ، رب العزت نے انہیں دنیا میں مراتب سے نوازا اور آخرت میں بھی نجات کی خوشخبری دی۔ مولانا شریف اللہ شاہد نے ہیلی فیکس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہرکامیاب شخص کی زندگی میں جھانک کر دیکھیں وہ قربانیوں سے بھرپور ہوگی ، چنانچہ دینی ودنیاوی میدان میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو اللہ کے لئے وقت،جان ومال کی قربانی کیلئے ہمیشہ تیار رکھیں اسی سے اللہ پھر اپنے بندوں پر مہربان ہوتا ہے ۔حافظ حمود الرحمن مکی نے مکی مسجدمانچسٹرمیں خطاب کرتے ہوئے آج قربانی محض ایک رسم بن کر رہ گئی ہے اصل بات قربانی سے سبق حاصل کرنا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن حقانی نے سکپٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا قربانی کی اصل روح آج فراموش ہوچکی ہے ، عیدالاضحی صرف خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ امت کے ہر فرد کو نیا جذبہ فراہم کرتی ہے کہ وہ سیرت ابراہیمی کو اپنے اندر جذب کرے۔ مولانا محمد ادریس مدنی نے گلاسگو میں خطاب کرتے ہوئے خطبہ حجۃ الوداع کو مسلمان حکمرانوں کیلئے سب سے بڑا سبق قرار دیا کہ وہ اس خطبہ اور پیغام کو اپنے دستور ومنشورکا حصہ بنائیں ۔ڈاکٹرعبدالرب ثاقب نے ڈدلی میں خطاب کرتے ہوئے حج اور قربانی کو عقیدہ توحید کا سب سے اہم سبق قراردیا۔مولانا عبدالرحمن عتیق نے نوٹنگھم، مولانا عبدالرؤف نے میڈن ہیڈ، ڈاکٹر شبیرعثمانی نے میڈسٹون، شیخ ابواسامہ نے برمنگھم ، حافظ اخلاق احمد، حافظ احسان آصف نے بریڈفورڈ، مولانا عبدالرحمن نے ڈربی، قاری فضل الرحمن نے برٹن آن ٹرینٹ میں عیدالاضحی کے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا اورحج و قربانی کے فلسفہ پر روشنی ڈالی۔