مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ وادی میں ہڑتال ، زبردست احتجاجی مظاہرے ،حریت قیادت نظر بند
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں ایک طالب علم سمیت دوشہریوں کی شہادت پرمکمل ہڑتال کی اور مظاہرے کئے ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ سرینگر ، بڈگام ، بانڈی پورہ ، حاجن ، بارہمولہ ، سوپور ، پلہالن ، اسلام آباد ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ بھارتی پولیس نے متعدد مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن ، آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ انتظامیہ نے لوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی اور مسجد کو سیل کر دیا جبکہ حریت قیادت میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا اور سید علی گیلانی کو بدستور نظر بند رکھا گیا ۔ادھر بارش اور برف باری کے باوجودحریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے بانڈی پورہ میں شہید نوجوان مشتاق احمد شیر کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی شہید نوجوان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔