مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جاوید لطیف نےمراد سعید کی کردار کشی کرکے پاکستانی قوم کو دنیا میں بدنام کیا:پی ٹی آئی برطانیہ
اولڈھم :مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی بہنوں بارے انتہائی گندی زبان اور کردار کشی کرکے پوری پاکستانی قوم کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے اور ہم برطانیہ میںبسنے والوں کو مادر وطن کے اس قسم کے خیالات والے شخص کی غلیظ سوچ پر سرندامت سے جھک گئے ہیں ایسی غیراخلاقی حرکات محض اس لئے جنم لے رہی ہیں کہ ہم ایک تو انسانیت کاعزت و احترام بھول گئے ہیں اور دوسرا اسلامی تعلیمات جوکہ بحیثیت مسلمان ہماری روزمرہ کی زندگی کا شعار ہونا چاہئے اس سے دوری اختیار کرلی ہے ان مذمت بھرے جذبات کا انتہائی افسردگی سے تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی رہنمائوں سید باسط شاہ مشوانی، منور خان نیازی اور چوہدری محمد سردار نے مشترکہ طور پر جاوید لطیف کی میڈیا کے سامنے خواتین کی عزتوں کو اچھالنے کے بعد میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہاکہ مہذب معاشرے میں ایسے اقدام سے پارٹی سربراہ فی الفور ایسے شخص کو جماعت سے معطل کردیتے ہیں اور مکمل تحقیقات کے بعد قصور وار ہو تو ہمیشہ کیلئے اس پر سیاست کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں لیکن ہمارے مادر وطن میں اسکے برعکس ہوتاہے جو جتنا درباری ہوگا قائدین کی نظروں میں اس کی قدروقیمت اتنی ہی زیاد ہ ہوگی انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کو اپنی صفوں میں ایسے لوگوں کا سخت محاسبہ کرنا چاہئے اور جماعت کوانہیں فارغ کرنا چاہئے ہم برطانیہ بھر میں بسنے والے تحریک انصاف کے کارکنان اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اور مطالبہ کرتے ہیں صاف و شفاف تحقیقات کروا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر