مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ،جعلی مقابلہ،15سالہ لڑکے سمیت3کشمیری شہید
سرینگر :مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے گائوں پدگام پورہ میں مظاہرین پر فائرنگ اور جعلی مقابلے میں ایک پندرہ سالہ لڑکے سمیت تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوجوانوں جہانگیر احمدگنائی اور محمد شفاعت شیر کو علاقے میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کیاگیا جبکہ 15 سالہ لڑکا عامر نذیر مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شہید ہوا۔ واقعے کے مطابق لوگوں کوجیسے ہی معلوم ہوا کہ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں ایک مکان کا محاصرہ کر رکھا ہے تو انہوں نے مکان کی طرف مارچ کیا اورنوجوانوں کو بچانے کیلئے فوجیوں پرپتھرائو شروع کر دیا ۔ قابض فوج نے مظاہرین کیخلاف گولیوں، آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے پندرہ سالہ لڑکا عامرنذیر شہید ہو گیا اورمتعدد افراد زخمی ہوئے ۔ بعدازاں ہزاروں لوگوں نے عامرنذیر کی نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے اور شہید لڑکے کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایاگیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی جبکہ سید علی گیلانی نے جنازے کے شرکا سے ٹیلی فون کے ذریعے خطاب کیا ۔آج مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔ادھر بھارتی پولیس کی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقے رینی پورہ میں گرفتار کئے گئے نوجوانو ں کے اہلخانہ نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔دوسری جانب ضلع پونچھ میں ایک بھارتی فوجی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا فوجی نے خود کشی کی یا پھر اسے گولیاں ماری گئیں۔