مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سر جیرالڈ کاضمین کے حلقہ سے خالی نشست پر مسلمان کا انتخاب بہتر اقدام ہو گا: امجد حسین مغل
مانچسٹر : گزشتہ دنوں مانچسٹر کے علاقہ گورٹین سے برطانوی پارلیمنٹ کے بابائے ایوان سر جیرالڈ کاضمین کے انتقال کے بعد اب اس حلقہ سے لیبر پارٹی نے ضمنی انتخابات کیلئے اپنے امیدوار کا چنائو کرنا ہے ایک لمبے عرصہ کے بعد ایشیائی خصوصاً پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کیلئے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ ایسی حکمت عملی اپنائیں جس سے اس خالی نشست پر کسی مسلمان کا انتخاب ممکن ہو سکے اور یہ موجودہ حالات و واقعات کے تناظر میں وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشہور و معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت امجد حسین مغل نے میڈیا سے بات چیت کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ ہی اتحاد و اتفاق کی بات کرتے ہیں اور موقف اختیار کرتے ہیں کہ اگر اپنے مسائل کو بہتر انداز سے حکام بالا تک ٹھوس بنیادوں پر اٹھانے کیلئے اپنے مزید نمائندگان کو برطانوی پارلیمنٹ تک پہنچانا چاہئے لیکن جب بھی کوئی سنہری موقع میسر آتا ہے تو پھر ذاتی عناد ، پسند نا پسند کے پیمانے کو اپنا کر ضائع کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ اگر اس حلقہ سے تمام با اثر افراد سنجیدگی سے کسی ایشیائی کا انتخاب چاہتے ہیں تو متفقہ طور پر ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام پہلوئوں کا جائزہ لیکر کسی ایک امیدوار کا متفقہ انتخاب عمل میں لائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر بعد میں پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے فی الفور اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ہم اس سلسلے میں ہر طرح کی مدد و معاونت کیلئے تیار ہیں شرط یہ ہے کہ خلوص نیت سے اس کام کو کیا جائے اس موقع کو ہاتھ سے ضائع ہر گز نہیں ہونے دینا چاہئے ۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر