مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف لورز کے وفد کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات جشن آزادی تقریبات پر تبادلہ خیال
لندن : نواز شریف لورز کے وفد نے چیئرمین ملک ریاض کی سربراہی میں پاکستان ہائی کمیشن میں پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی ،ملاقات میں نواز شریف لورز کے بورڈ چیئرمین ڈاکٹر اشرف چوھان ، صدر نواز شریف لورز ناصر بٹ ، انجم چودھری ،باو اجمل اور چودھری بشیر شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی ستر سالہ تقریبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان کے مثبت امیج کے فروغ اور سی پیک میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ملک کے اندر انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ معاشی طور پر اگلے چند برسوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کرکے بین الاقوامی سطح پر مادر وطن کی عزت و وقار کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں کی خطہ کے اندر سرمایہ کاری کے رجحان کو رغبت دلانے کے لئے سخت محنت سے کام کرنے کے لئے ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔ اس سال پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد 70 ویں سالگرہ کو پورے جوش و جذبہ سے منانے کے لئے وہ ذاتی طور پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی اس موقع کو یاد گار بنانے کے لئے منصوبہ بندی قابل رشک ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی معنوں میں کمیونٹی کی خدمت کے جذبہ کو عملی طور پر جامہ پہنا رہے ہیں۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو لندن کی سڑکوں پر پاکستانی رنگ نظر آئیگا انھوں نے کھا کہ ٹرافالگر اسکوائر پر 12اگست کو ثقافتی رنگ جمے گا، نواز شریف لورز کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان چین راہداری ‘ سات ممالک کے سربراہوں کا نمائندہ اجلاس اور پھر پاکستان سپر لیگ کا فائنل کا انعقاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف ملک کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور خطہ کو امن کا گہوارہ بنا کر دنیا کے نقشے میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان کا عزم پختہ ہے اور ہم برطانیہ میں ان کے چاہنے والے دل و جان سے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف چوہان کا کہنا تھا کہ اس سے پھلے اتنے متحرک ھائی کمشنر سے ملاقات نھیں ھوئی انھوں نے کھا کہ اوورسیز کمیونٹی پاکستان ھائی کمشن کے شانہ بشانہ کھڑی ھے اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے ھمارے دروازے دن رات کھلے ھیں، نواز شریف لورز کے ساٹ مرکزی رہنما انجم چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ آج پتہ چل گیا کہ پاکستان ھائی کمشن پاکستانیوں کی خدمت میں پیش پیش ھے انھوں نے کھا کہ پاکستان ھائی کمشنر سید ابن عباس زاتی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے حل میں کوشاں ھیں انھوں نے کھا کہ چھٹیوں میں بھی پاکستانی ویزوں کا اجراء قابل قدر عمل ھے، انہوں نے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی کمیونٹی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ جس طرح وہ اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں وہ تاریخ میں رقم ہونگے اور انہوں نے پاکستان کی ستر سالہ تقریب کو یاد گار بنانے کے لئے پروگرام مرتب کئے ہیں ہم اس سلسلہ میں ان کی بھرپور معاونت و مدد کریں گے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر