مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ فاروق حیدر کا اہداف کے حصول میں کمی پر اظہار برہمی،محکموں کو آمدن بڑھانے کی ہدایت
مظفرآباد:اپیکس کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس بدھ کے روز وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 12ڈویژن میجر جنرل اظہر عباس ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سکندر سلطان راجہ اور دیگر اعلیٰ ، سول وملٹری حکام نے شرکت کی ۔ اپیکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، کمیٹی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آپریشن ردالفسادکے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں بار آور ثابت ہورہی ہیں اور دہشتگردوں کا خاتمہ ہو گا،قبل ازیں وزیراعظم نے جائزہ اجلاس میں مختلف محکموں کے اہداف میں کمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ، اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی آمدن میں اضافے کے لیے پالیسی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری اپنائیں اور آمدن کے لیے طے شدہ اہداف کو حقیقت پسندانہ بناتے ہوئے ان کا حصول ہر قیمت پر یقینی بنائیں ۔جبکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اجلاس میں حدبندیوں اور انتظامی امور کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے لئے تجاویز منظور کرلی گئیں۔فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں ہر حال میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ماضی کی حکومتوں کی بے حسی کے باعث آزادکشمیر میں 25برسوں سے بلدیاتی انتخابات منعقد نہیں ہوسکے ۔