مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کے ہاتھوں ورلڈ ٹاپ جنوبی افریقہ کو ابوظبہی ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست ..!!
ابوظبہی... پاکستان نے ورلڈ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ابوظبہی میں ہونے والے ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق جو انتہائی محتاط بیٹینگ کے لئے معروف ہیں چھکا لگا کر فتح وطن کے نام کی۔ ان کے ہمراہ سابق کپتان یونس خان کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل چوتھے روز جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 232 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 40 رنز درکار تھے۔ پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر فیلینڈر نے دونوں پاکستان اوپنروں کو آؤٹ کر دیا۔ اظہر علی بھی تین رنز بنا کر ڈیل سٹین کا شکار بنے۔ اس سے پہلے پاکستان کے سپن بولر سعید اجمل نے چار جبکہ فاسٹ بولر جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ذوالفقار بابر نے دو جبکہ طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔