مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر: دو نوجوانوں کی شہادت پر تیسرے روز بھی ہڑتال،وحشیانہ تشدد،مظاہرے
سرینگر:بھارتی فورسز کے ہاتھوں ترال میں دو نوجوانوں کی شہادت پر آج مسلسل تیسرے روز بھی مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں ہڑتال کی گئی۔ ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی اور ڈیموکریٹک پولیٹکل موومنٹ کے وفود ترال میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گئے ۔ بھارتی فورسز نے شوپیا ںاور بجبہاڑہ کے علاقوں میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا۔ سرینگر میں تاریخی جامع مسجد سے نوہٹہ چوک تک بھارت کے خلا ف احتجاجی مارچ کیا گیا۔حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں خواتین کے ساتھ ناانصافیوں کا سخت نوٹس لیں۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا کہ کشمیری نوجوان ایک مقدس کاز اور نظریاتی مشن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔