مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈفورڈ نے 2013 کا برٹش کری ایوارڈ جیت لیا، ملک بھر سے22 شہر مقابلے میں شریک تھے
بریڈفورڈ ...فیڈیریشن آف اسپیشلسٹ ریسٹورنٹس کے زیر اہتمام منعقدہ بہترین کری ایوارڈ کا حقدار اس سال پھر سے لٹل پاکستان بریڈفورڈ کو قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح سخت مقابلے کے بعد بریڈفورڈ کو بھی گلاسگو کی طرح چار دفعہ یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ بریڈفورڈ نے سابق چیمپیئن گلاسگو کو سخت مقابلے کے بعد صرف دو پوائنٹ کے فرق سے شکست دی۔ مقابلے کے ناظم پیٹر گروو نے کہا کہ مقابلہ پہلے سے کہیں زیادہ سخت تھا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں ’کری‘ کا لفظ برصغیر سے گیا ہے اور اس کا مطلب مسالہ دار سالن ہے جس میں گوشت، سبزی یا مچھلی استعمال کی جا سکتی ہے اور اسے عام طور پر چاولوں یا چپاتی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ بریڈفورڈ نے کری کیپیٹل کا خطاب جیتنے کے لیے سو میں سے 83.6 پوائنٹ حاصل کیے، جب کہ گلاسگو کے پوائنٹ 81.3 تھے۔ وولورہیمپٹن نے سو میں سے 71.7 پوائنٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظمین کا کہنا ہے کہ بریڈفورڈ نے یہ مقابلہ جیتنے کے لیے مقامی ریستورانوں کےساتھ مل کر کام کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ گروو نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ سخت مقابلے کے بعد بریڈفورڈ کو عوامی ووٹوں کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سال کا مقابلہ ہمیشہ سے زیادہ سخت تھا اور اس میں 22 شہر حصہ لے رہے تھے۔نارتھ ویسٹ کی معروف ریسٹورنٹ چین اکبرز نے اس دفعہ بریڈفورڈ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے جن میں دینا کی سب سے پہلی پاپاڈوم میراتھن بھی شامل تھی۔ اسکے علاوہ خاص طور پر “چکن کڑاہی“ کے نام سے نیا سیبروک فلیور متعارف کرایا تھا جو عوام میں بہت مقبول ہوا۔ لارڈ میئر آف بریڈفورڈ کونسلر خادم حسین کے ساتھ کامیابی کا جشن مناتے ہوئے گروپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ بریڈ فورڈ نے اتنے سخت مقابلے کے بعد مسلسل دوسری بار بھی یہ ٹائٹل حاصل کر لیا۔ واضع رہے کہ ٢٠١٢ کا ایوارڈ بھی بریڈفورڈ کے حصے میں آیا تھا۔