مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کے پی کے اسمبلی میں جہیز کیخلاف بل خوش آئند اقدام :قاری عبدالشکور، باسط شاہ مشوانی
اولڈہم:گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا اسمبلی میں جہیز جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بل پیش ہوا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،پاکستان کے معاشرے میں بہتری لانے کیلئے ایسے اقدامات کی سخت ضرورت ہے کیونکہ متوسط طبقے کے خاندان اپنی بیٹیوں کی شادی اس لئے نہیں کر سکتے کیونکہ جہیز کا مطالبہ ان کی استعطات سے باہر ہوتا ہے اسی وجہ سے معاشرتی برائیاں جنم لیتی ہیں انتہائی خوش آئند اقدام ہے اسے ہم سراہتے ہیں اور صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار اولڈہم مساجد کونسل کے صدر مولانا قاری عبدالشکور قادری اور تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے سابق صدر و مرکزی راہنما سید باسط شاہ مشوانی نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں اسکا کوئی تصور نہیں ہے،بد قسمتی سے ہماری بہت سی رسومات کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے،محض ذاتی تسکین اور دکھاوے کیلئے ایسا کرتے ہیں حالانکہ اگر اسلامی تعلیمات کا بغور مطالعہ کیا جائے تو ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا،سادگی اپنانا اور رب کریم کی راہ میں مال خرچ کرنے کا درس دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں اوروفاق کو بھی غیر ضروری اور غیر مذہبی رسومات پر پابندی لگانے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ معاشرے کے اندر مساوات کا نظام قائم ہو جس بارے بار بار تلقین کی گئی ہے اور جن رسومات کا مذہب اسلام سے تعلق نہیں ہے انکا ہر حال تدارک کر کے متوسط طبقے کے افراد کو بھی پرسکون اور آرام دہ زندگی فراہم کرنے کا برابر موقع فراہم کیا جائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر