مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پی ایس ایل کے فائنل کی آڑ میں تمام پیچیدہ مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیا : امجد حسین مغل
مانچسٹر:پاکستان کے حکمرانوں اورعوام کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ وہ ماضی کے واقعات کو بھول کر حالیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنانے کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی اور دور اندیشی بارے سوچتے تک نہیں اسی بات کو لیجئے کہ ان دنوں سب سے بڑا مسئلہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہے کہ ہونا چاہئے کہ نہیں،اس کی آڑ میں وقتی طور پر تمام پیچیدہ مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے اور ان میں سے ایک مسئلہ کشمیر بھی ہے،بھارتی جارحیت کی بد ترین کارروائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے انسانیت سوز مظالم کا شکار ہیں اس پر اب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے بد قسمتی سے میڈیا کا بھی یہی حال ہے کہ وہ تازہ ترین کے چکر میں اہم ترین اور انتہائی حساس معاملات کو دوبارہ اجاگر کرنے کے نت نئی خبروں کے متلاشی رہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ کے نائب چیئرمین امجد حسین مغل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت سنجیدگی سے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی توجہ طلب ہے،اس بارے اگر پاکستان سرد مہری کا رویہ اپنائے گا تو بین الاقوامی طاقتوں کی حمایت دیوانے کا خواب ہے،تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ و یورپ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی بجائے اور معاملات میں الجھنے کے وہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ہر فورم پر ادا کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر