مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مساجد دارالامن ہیں ، انہیں بنا کرہم رب کریم کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں: لارڈ میئر مانچسٹر
مانچسٹر ... رب کریم نے دنیا میں انسان کو تمام تر نعمتیں دے کر بھیجا، جن کا شکر ادا کرنا ہمارا فرض اولین ہے۔ ہم اللہ کے بندوں کی جائز خواہشات کو پورا کر کے رب عظیم کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اسی طرح مسجد یعنی خدا کا گھر بنا کر بھی اس عمل کی تکمیل ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہارالفرقان اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ تقریب میں مقررین نے کیا۔ مہمان خصوصی مانچسٹر کے لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن تھے جبکہ مہمان مقررین میں شیخ عمر بادئود چیئرمین الفرقان مسجد، چیئرمین ممبر کمیٹی محمد انور شہزاد ، شیخ محمد علی، محمد طفیل میاں عنایت علی، وائس چیئرمین امجد حسین، عبداللہ حسن، عدنان رشید، کونسلر محمد افضل خان، کونسلر رب نواز اکبر، کونسلر احمد علی شامل تھے۔ لارڈ میئر کونسلر محمد نعیم الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا گھر بنانے میں جو بھی مدد کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے اجروثواب سے مالا ومال کردے گا، امیدوار یورپین پارلیمنٹ ممبر کونسلر افضل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسجد بنانا نیکی کا کام ہے اس میں کمیونٹی کا فائدہ ہے۔ شیخ عدنان شہید نے کہا کہ مسجد بنانا صدقہ جاریہ ہے۔ فنڈریزر محمد طفیل نے فنڈ کے لئے اپیل کی ۔ جس پر تمام حاضرین نے حسب استظاعت انکی مدد کی۔