مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سرجیرالڈ کاضمین کشمیریوں کے بہت بڑے وکیل تھے:چوہدری بشیر احمد رٹوی
مانچسٹر:برطانوی سیاست میں اپنے جذبات،احساسات اور حقیقت پسندی کو طرہ امتیاز بناتے ہوئے چھیالیس برس پارلیمنٹ کے رکن رہنے والے فلسطین اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت بارے واضع اور ٹھوس موقف اپنانے والے سرجیرالڈ کاضمین کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا اور کشمیری کمیونٹی انکے موثر کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی اور انکے انتقال کے بعد سیاست میں اور خصوصاً تحریک آزادی کشمیر کو سخت دھچکا لگا ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی نے میڈیا سے بات چیت کے لئے مقامی سطح پر بھی بے شمار کام کئے ہیں وہ ایک انسان دوست اور شریف النفس انسان تھے ان کی خصوصیات کی وجہ سے آج ہر کوئی انکے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ اچھے الفاظ سے یاد کر رہا ہے،انہوں نے بعض اوقات پارٹی پالیسی سے ہٹ کر حق و سچ کی خاطر واضع موقف اختیار کیا اور کبھی بھی مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا،انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مجموعی طور پر انکی وفات کو کشمیریوں کے لئے بڑا نقصان سمجھتی ہے کیونکہ وہ کشمیریوں کے بہت بڑے وکیل تھے،انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اندر جو ممبران پارلیمنٹ تحریک آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کیلئے سر گرم عمل ہیں وہ سر جیرالڈ کاضمین کے ٹھوس موقف کی پیروی کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر