مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
وفاقی اداروں کے اشتراک سے اوورسیزکی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جارہاہے،افضال بھٹی
لندن:کمشنر اوور سیز پاکستا نیز کمیشن (او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے کہاہے کہ او پی سی کی تجویز پر متعدد وفاقی اداروں بشمول نیب،وفاقی محتسب سیکریڑیٹ اور اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن(او پی ایف) نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل او رباہمی تعاون بڑھانے کے لئے فوکل پرسنز مقرر کردئیے ہیں۔ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افضال بھٹی نے بتایا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے و فاقی اداروںسے تعاون کو مزید فروغ دیا گیا ہے اور ان اداروں کے اشتراک سے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کاجلد ازالہ یقینی بنایا جا رہاہے۔ کمشنر نے بتایا کہ او پی سی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے سرگرم عمل ہے اور ابتک موصول ہونے والی شکایات میں سے 50 فیصد حل کی جاچکی ہیں۔ او پی سی سمندر پار پاکستانیوں کی وفاقی اداروں کے متعلق شکایات او پی ایف کو ریفر کرتاہے جہاں ایک مخصوص سیل ان شکایات کے جلد ازالے کو یقینی بناتاہے۔اجلاس کے دوران وفاقی اداروں سے تعاون مزید بڑھانے اور شکایات کے جلدازالے کی متعدد تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔