مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانی مضبوط اور خوشحال پاکستان کےلئے میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں: ایاز صادق
برمنگھم ... برطانیہ کے دورے پر آئے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہےکہ پاکستان کے عوام نے ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمیشہ جمہوری فیصلوں کی توثیق کی ہے اور صرف جمہوری اداروں اور جماعتوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ملک کے نظام کو چلائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بیرون ملک آباد پاکستانی جو یہاں برطانیہ کے ایک جمہوری اور مضبوط سیاسی نظام میں رہ کر نہ صرف برطانیہ میں ایک موثر اور قابل تحسین کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے برطانیہ یورپ اور دیگر بیرون ملک پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور ایک بار پھر پاکستان کو اُس منزل کی جانب رواں کریں جو پاکستان کی اصل اور درست منزل ہے اور جس کا خواب ہمارے قومی قائدین بابائے قوم اور حکیم الامت نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران ہمیشہ بطور دوست میرا اچھا دوست رہا ہے۔ وہ ایک اچھا کرکٹر اور سپورٹس مین ضرور ہے۔ لیکن میرے خیال میں اسے معلوم ہونا چاہیے تھا کہ سیاست اور کھیل کود میں بڑا فرق ہے۔ یہاں انسانوں کا احترام اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم کی معروف کاروباری شخصیت مقبول خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایاز صادق نے کہا اکستان اپنے مقاصد، استحکام، ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے اور حکومت ایک مضبوط جمہوری نظام کے ساتھ عوام کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے اور پاکستان کو مضبوط جمہوری ملک بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ویزاسروس،پاکستان میں ایمی گریش پولیس کسٹم اور دیگر اداروں کی کرپشن اور لوٹ مار کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مکمل اور جامع رپورٹ بنا کر مجھے روانہ کریں میں انشااللہ اس سلسلے میں پہلی فرصت میں وزیراعظم سے بات کروں گا ۔ سنٹرل ماسک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نسیم نے تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا میزبان میاں مقبول احمد خان نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا اور ان کی قومی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک مثال اور باکر کردار سیاست دان قرار دیا۔ تقریب کی نظامت پروفیسر محمد رضا نے کی جبکہ خواجہ محمد شفیق نے سپیکر کو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر قونصلر جنرل برمنگھم شیر بہادر خان، چوہدری محمد رشید، محمد ثاقب وارث بوبی، راجہ جاوید خان، چوہدری عبدالمجید، چوہدری علی شان، چوہدری غلام عباس، کونسلر سید شفیق شاہ، سید نزیر حسن شاہ،حاجی چوہدری اکبر، چوہدری محمد منیر، حاجی چوہدری محمد محبوب، چوہدری فضل احمد، محمد یونس، ظہور احمد، پرویز اختر چوہدری، ظہیر احمد رمض احمد حبیب احمد کونسلر حبیب الرحمن، کونسلر رشیدد(جے پی) چوہدری محمد اسلم وسن، چوہدری محمد زر، محمد بوٹا شیدائی نشان کشمیر اور دیگر معروف شخصیات موجود تھیں۔