مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کے اندر بیرسٹر سلطان محمود کی پذیرائی پہلے سے بھی زیادہ ہے: چوہدری محمد سردار
اولڈہم:قائد کشمیر سابق وزیر اعظم،صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی شخصیت تاریخی حیثیت کی حامل ہے،گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے منفی پراپیگنڈہ کر کے انکی عزت و وقار پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے ایسے لوگوں کو سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی موضوع چاہئے ہوتا ہے جسکا سہارا لیکر وہ دنیا کی توجہ حاصل کریں،سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنا وقت کی ضرورت ہے،ہمارے محبوب قائد تحریک انصاف کے صدر ہیں اور اس کی مضبوطی اور منشور کو ریاست بھر میں پھیلانے کیلئے مصروف عمل ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا منفی پراپیگنڈہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے،گندے ذہن،اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،پیپلز پارٹی کی ڈوبتی کشتی کے ملاح وہ کیوں بنیں جب وقت آتا ہے تو ان کو کھڈے لائن لگا دیا جاتا ہے اب کی بار سبز باغ دکھا کر ہمارے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا،ان خیالات کا برملا اظہار تحریک انصاف برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سردار نے حالیہ پیدا کردہ غلط فہمی بارے میڈیا نمائندگان سے گفت و شنید کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی راہنمائوں کا مختلف مسائل پر ایک دوسرے سے ملنا جمہوریت کی روایت ہے لیکن آج کے جدید سائنسی دور میں بھی سمجھ بوجھ کے باوجود غلط رنگ دیکر شخصیات کو بدنام کیا جاتا ہے جو کہ قابل مذمت اور ناقابل قبول فعل ہے یہ سلسلہ رکنا چاہئے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیاسی طور پر اب جو اننگز کھیلی ہے ابھی ابتدا ہے،سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہیں کیونکہ عوام کے اندر ہمارے قائد کی پذیرائی اب پہلے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر کون ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر