مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پبلک کیٹرنگ نے لزیز اور مزیدار کھانوں سے اپنی ایک پہچان بنائی : سعید الرحمن
بلیک برن:برطانیہ بھر میں ایشیائی خصوصاً پاکستانی کھانوں کے مزے دار ذائقہ سے پچھلے پچیس سالوں سے انگریز کمیونٹی و دیگر ممالک کے باشندوں کو گرویدہ بنا لیا ہے اور اب اکثریت دیسی طرز کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہے اسی طرح شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں بھی کھانوں کی مانگ آگے سے کہیں زیادہ ہے،گزشتہ سال بلیک برن جو کہ لنکا شائر کا ایک سر سبز وشاداب علاقہ ہے میں سعید الرحمن اینڈ برادرز نے پبلک کیٹرنگ کے نام سے نئے کاروبار کا آغاز کیا،سخت محنت اور کوالٹی پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے بلیک برن و گرد و نواح کے علاقوں میں اپنی ایک پہچان بنائی ہے لوگ ان کے لزیز مزے دار کھانوں کے دلدادہ ہیں،سالگرہ کے موقع پر ڈائریکٹر سعید الرحمن نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اس کاروبار کا نئے سرے سے اس ٹائون میں آغاز کیا تو خداوند کریم کا نام لیکر دل میں تہیہ کیا تھا کہ گاہکوں کو معیاری کھانا فراہم کریں گے اور اس پ کبھی بھی سودے بازی نہیں کریں گے یہی وجہ ہے کہ ایک سال کے عرصہ میں ہمارے کاروبار نے وسعت حاصل کر لی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انسان خلوص نیت اور سخت محنت کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ جو کوئی بھی کام کرنا چاہے تو اس میں ترقی کی منزلیں طے نہ کر پائے،انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ہمارا خاندانی پیشہ ہے اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی ہمارے بزرگ والد محترم یہی کاروبار کرتے تھے انکی محنت اور نصیحت کہ بیٹا حق حلال کمانا اور مال میں ملاوٹ نہ کرنا،گاہکوں کی باتوں کو نظر انداز نہ کرنا کے بنیادی اصولوں کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے پر عمل دارآمد کر کے ہی آج یہ مقام پایا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر