مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عدلیہ اور تعلیم کا نظام بہتر ہونے سے ہی پاکستان ترقی کریگا: محمد سلیمان رکھیالوی
اولڈہم:قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک کا ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ سرمایہ دارانہ،جاگیردارانہ نظام جان بوجھ کر تعلیم کے نظام کو بہتر بنا کر عام نہ کرنا،سفارش کو اہلیت پر ترجیح دینا اور سب سے بڑھ کر انصاف کا دوہرا نظام ہونا ہے جو طاقتور کے لئے اور غریب عوام کیلئے مختلف ہے،دنیا بھر میں ترقی پذیر ممالک نے جب ترقی یافتہ کی جانب قدم بڑھائے تو عدل و انصاف بنیادی وجہ بنی،ان خیالا ت کا اظہار آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کی بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری جنرل محمد سلیمان رکھیالوی نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں اگر عدلیہ کا نظام بہتر ہو جائے اور وہ قانون کے عین مطابق بغیر کسی سفارش و دبائو کے فیصلے کرنا شروع کر دیں اور تعلیم کا نظام بہتر ہو جائے تو چند برسوں کے اندر ہی ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر لے گا،انہوں نے کہا کہ ہم مثالیں ترقی یافتہ ممالک کی دے کر ان سے موازنہ کرتے ہیں لیکن ان کی تقلید نہیں کرتے ہیں اب ایسا لگتا ہے کہ عوام کے اندر پہلے سے زیادہ شعور آ گیا ہے وقت دور نہیں ہے جب کرپشن،سفارش کا خاتمہ ہو گا اور صاف ستھرے لوگ عوام کی نمائندگی کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اتنے مسائل سے گزر رہا ہے بحیثیت کشمیری یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ایک بار پھر مسئلہ کشمیر سرد خانے کی نظر ہوتے دکھائی دیتا ہے اور اس پر واضع و ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں اس سے کشمیریوں کے اندر سخت بد دلی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اب کی بار ہم نے تحریک آزادی کشمیر کو حل کرانے کیلئے کردار ادا نہ کیا تو پھر اسکا حل تو دور کی بات یہ ماضی کا قصہ بن جائے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر