مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی پارلیمنٹ کے سینئر ترین رکن سر جیرالڈ کاضمین وفات پا گئے
مانچسٹر:برطانوی پارلیمنٹ کے سینئر ترین معمر رکن سر جیرالڈ کاضمین طویل علالت کے بعد وفات پا گئے،86سالہ جیرالڈ کاضمین کو ’’فادر آف دی ہائوس‘‘ کہا جاتا تھا وہ اپنی بے باکی،حق و سچ کی آواز اٹھانے کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہوتے تھے،دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی قومیں آزادی کے لئے جدو جہد میں مصروف ہیں وہ کھلے عام ان کی حمایت کیلئے عملی طور پر میدان عمل کام کر رہے تھے،مانچسٹر شہر سے گزشتہ47برس سے مسلسل رکن پارلیمنٹ منتحب ہوتے چلے آ رہے تھے اگر وہ خود یہودی تھے لیکن پھر بھی وہ تمام عمر اسرائیل کی جارحیت اور انکی پالیسیوں سے شدید اختلاف کرتے تھے اس کے علاوہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے انکی کاوشیں کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں اور اسکے لئے حق کا علم آخری دم تک بلند کئے رکھا،ان کی سیاسی نظریات جو کہ رنگ،نسل،مذہب علاقہ پرستی سے بالا تر تھے کی وجہ سے برطانیہ بھر کی مسلمان کمیونٹی انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھی،اس رنج و غم کے موقع پر گریٹر مانچسٹر کی ایشیائی نژاد مسلمان سیاسی،سماجی،مذہبی اور عام کمیونٹی نے اسے بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے اپنے تاثرات بیان کئے اور کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے اور انکی انسانیت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور تاریخ میں انکا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر