مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری ، تشدد سےبیسیوں زخمی
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روزبھی کئی علاقوں کامحاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی لی گئی اور اس دوران گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی ،خواتین سے بدتمیزی اور مردوں پر تشددکیاگیاجس سے بیسیوں افراد زخمی ہوگئے ۔بھارت کے پر امن مظاہروں کو دبانے کیلئے مزید پیلٹ بندوقیں اور دیگر سامان خریدنے کا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی گرفتار ی کے خلاف اتوار کو دوسرے دن بھی پلوامہ قصبے میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارتی پولیس نے پلوامہ کے مختلف علاقوں سے کئی نوجوانوں کو مختلف جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا ہے ۔ قصبے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی اسلامک پولیٹیکل پارٹی نے قابض بھارتی فورسز کے بڑھے ہوئے مظالم کے خلاف پر یس کالونی سرینگر میں اتوار کے روز ایک احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف نعرے درج تھے ۔ بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف اسلام آباد (اننت ناگ)میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ بھارتی فوج نے بجبہاڑہ قصبے ،شوپیاں ،بارہمولہ سمیت کئی علاقوں میں محاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی لی اورتوڑپھوڑ کی ،خواتین کو ہراساں کیاگیااورمردوں کو ماراپیٹا گیا س سے بیسیوں افرادزخمی ہوگئے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور سنٹرل ریزروپولیس نے گرمیوں میں کشمیریوں کی طرف بڑے پیمانے پر احتجاج کے خدشات کی وجہ سے 20ہزاورپیلٹ اور پاواگنوں،3ہزاورشیلڈز ،جدیدہیلمٹ اوردیگر سامان خریدنے کا فیصلہ کیاہے ۔ڈی جی سی آر پی ایف کا صاف طور پر کہنا ہے کہ رواں برس بھی وہ پیلٹ اور پاوا شلوں کا استعمال جاری رکھیں گے ۔