مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کو ہی خود اپنا مقدمہ لڑنا ہو گا:جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی
اولڈہم:انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی سردمہری،اقوام متحدہ کا غیر فعال کردار،کشمیرکے اس پار سیاسی راہنمائوں کی سوچ و فکر اور ذاتی مفادات کی خاطر کشمیری قوم بیچنا اور پاکستان کے حکمرانوں کا جان بوجھ کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانیت سوز کارروائیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ اٹھانہ اس بات کی مکمل تصدیق کرتا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے صرف کشمیریوں کو ہی اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے جدو جہد مسلسل جدید طریقے سے بین الاقوامی سطح پر باور کروانا ہو گا کہ کشمیر کی شناخت بہت پرانی ہے اور اس قوم کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کر سکے،ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی راہنما پیر اعجاز شاہ،(غازی چکوٹھی)اولڈہم برانچ کے صدر محمد نثار،سینئر نائب صدر صوفی چوہدری محمد عارف نے مشترکہ طور پر میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سب سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ سیاسی راہنمائوں کا ٹولہ مفاد پرست ہے اور انکی پالیسیاں اسلام آباد سے بنتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں صرف کرسی اقتدار تک رہنے کیلئے اپنے ضمیر مردہ کرنا پڑتے ہیں آج اگر تمام سیاسی جماعتیں،آزادی پسند تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر یک نکاتی ایجنڈے حق خود ارادیت بارے لائحہ عمل اختیار کر لیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں کہ ہمیں ہمارا پیدائشی حق دیا جائے مستقبل کا فیصلہ ہم کریں گے کہ ہم نے کیسے رہنا ہے،انہوں نے کہا کہ تقسیم کی پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قوتیں اپنے مقاصد کے حصول میں اب تک کامیاب ہیں لیکن ہم ان کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم اپنی مکمل آزادی و خود مختاری تک جدو جہد جاری رکھے گی اور ہماری نوجوان نسل اس مشن کو پورا کرنے کیلئے ذہنی طور پر بالکل تیار ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر