مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آپریشن ’’رد الفساد‘‘ انتہائی اہم اقدام اور حالات کا تقاضا ہے:کونسلر عتیق الرحمن
اولڈہم:مسلح افواج پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن ’’رد الفساد‘‘ شروع کرنا انتہائی اہم اقدام اور حالات و واقعات کا تقاضا ہے،خفیہ ایجنسیوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اب آپریشن بلا تفریق بے رحمانہ ہونا چاہئے کیونکہ خطہ کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا کردار مثبت اور جاندار ہے وہ ایک دور اندیش سیاستدان ہیں انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ پاکستان چین راہداری کے اہداف کو تب ہی پورا کیا جا سکتا ہے جب امن و امان کے ساتھ ملک کے اندر استحقام پیدا ہو گا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ سفارتی ونگ کے چیئرمین کونسلر عتیق الرحمن نے میڈیا ٹیم سے ملاقات کے دوران سیاسی،سماجی، علاقائی و جغرافیائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر معاشی انقلاب کا واحد راستہ دہشت گردی سے مکمل نجات اور بجلی کی فراوانی میں پنہاں ہے موجودہ حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں لیکن پاکستان جیسے ملک کو ہمارے ملک برطانیہ کے ساتھ موازنہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں فرق تو قدرتی بات ہے،انہوں نے کہا پاکستان کے اندر سوچ کو تبدیل کرنے کے لئے تعلیم کا عام ہونا بھی لازمی ہے وہ دیکھ رہے ہیں کہ مستقبل قریب میں پاکستان معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا،سیاست میں تنقید برائے تنقید کی بجائے اگر تعمیری کام کئے جائیں تو پھر آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے ہمیں اپنے اندر برداشت کے ساتھ اچھے کاموں کی برملا تعریف کرنی چاہئے اور غلطیوں،کوتاہیوں کی نشاندہی کرنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ آزاد کشمیر کے اندر بھی مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود و خطہ کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر