مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر :نظربندیوں کیخلاف بھوک ہڑتال ،بھارتی تشدد سےبیسیوں زخمی ہو گئے
سری نگر:غیرقانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے گزشتہ روز سرینگر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ،پولیس نے دھاوا بول کر متعددافراد کو گرفتار کرلیا،وادی میں کئی مقامات پر مظاہرے ،بھارتی فوج کے تشدد سے بیسیوں افراد زخمی ۔ پریس انکلیو سرینگر میں ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد امت اسلامی نے کیا، بھارتی پولیس نے کیمپ پر دھاوا بول کرقاضی یاسر احمد، یوسف میر، یاسین عطائی، رمضان خان اور دیگرحریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔وادی بھر میں گزشتہ روز بھارتی مظالم کیخلاف مکمل ہڑتال اور مظاہرے بھی کئے گئے ،پلوامہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیااور آنسو گیس کے گولے داغے ،مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ،اس دوران بیسیوں افراد زخمی ہوگئے ۔ بھارت کے سابق وزیر چدم برم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتاہے کہ بھارت کشمیر کو تقریباً کھو چکا ہے کیونکہ بھارتی حکومت کشمیر میں اختلاف رائے کی آزادی کے حق کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور جنرل سیکرٹری شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔