مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کا ظلم جاری ، عوام کیلئے نماز جمعہ ادا کرنا بھی مشکل بنا دیا
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا ظلم جاری ہے ، کشمیری عوام کے لیے نماز جمعہ ادا کرنا بھی مشکل بنا دیا تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نت نئے حربوں سے عوام کو تنگ کرنے میں مصروف ہے ۔تازہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بھی کشمیری باشندوں پر زندگی تنگ کردی گئی، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں موجود متعدد مساجد میں نماز جمعہ نہیں ہونے اور آنے والے نمازیوں کوواپس کردیا گیا ۔بھارتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت نے مقبو ضہ کشمیر کے دورے کے دوران کہا کہ فوجی آپریشنوں میں رخنہ ڈالنے والوں کو قوم دشمن تصور کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ادھر جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم کے چیئرمین پنڈت بھوشن بزاز نے پاکستان ، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت پر مشتمل سہ فریقی مذاکراتی عمل کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے ۔