مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
طارق فاروق کی عوامی پذیرائی، انوار الحق کو اپنی سیاست ختم نظر آ رہی ہے:چوہدری رزاق
اولڈہم:سیاست میں تشدد اور عدم برداشت عوام کی حقیقی خدمت نہیں ہے محض ذاتی مفادات کی خاطر معصوم لوگوں کو بے وقوف بنا اور ورغلا کر بد امنی پھیلانا غیر اخلاقی حرکت ہے ایسا صرف بے ضمیر لوگوں کا شیوہ ہے اس سے انکو کچھ حاصل نہیں ہو گا،آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے عوام کی خدمت اور خطہ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کا عملی بیڑا اٹھایا ہوا ہے گزشتہ دنوں میرپور اور بھمبر کاطوفانی دورہ کر کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھانے کے احکامات صادر فرمائے یہ سب کچھ دیکھ کر چوہدری انوار الحق حواس با ختہ ہوگئے اور اپنے کارندوں کی مدد سے ضلع بھمبر کے اندر بدامنی،افراتفری اور کشیدگی پیدا کر کے حالات خون خرابے تک لے آئے جو کہ انتہائی باعث تشویش ہے،ان خیالات کا برملا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ اولڈہم برانچ کے صدر چوہدری محمد رزاق قادری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بھمبر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مقبولیت کے اصل لیڈر چوہدری طارق فاروق ہیں ان کی عوامی پذیرائی میں بے پناہ اضافہ دیکھ کر چوہدری انوار الحق کو اپنی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے اسی وجہ سے تخریبی حربوں کے ساتھ وہ تشدد کی پالیسی پر اتر آئے ہیں لیکن ہماری حکومت انکے مضموم ارادوں کو خاک میں ملا دے گی اور ریاست کو فلاحی اور حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی اور مقامی انتظامیہ نظم و ضبط اور امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھائے گی تاکہ لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جائے اور چند فسادی ذہن رکھنے والوں کی وجہ سے علاقہ کا امن خراب نہ ہو۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر