مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر پر خفیہ مذاکرات، کوئی سمجھو تہ کشمیریوں کیلئے قابل قبول نہیں ہو گا ،مسعودخان
لاہور :صدر آزاد جموں وکشمیر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ عالمی قوانین آزادی ہند کے برطانوی ایکٹ 1947ء، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارتی رہنمائوں کے وعدے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف جائز اور قانونی ہے ۔ اہل پاکستان اور ماہرین قانون اس اصولی موقف پر مستقل مزاجی سے قائم رہیں ۔ کشمیر پر کوئی خفیہ مذاکرات، در پردہ بات چیت یا کوئی سمجھو تہ کشمیریوں کے لئے قابل قبول نہیں ہو گا۔ مسئلہ کشمیر پر کھلے ماحول میں مذاکرات ہوں ۔جس میں پاکستان ، ہندوستان ، کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی نمائندگی ضروری ہے ۔ کشمیر کے حوالے سے ہماری آواز کمزور اور ارادہ متزلزل نہیں ہونا چا ہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔