مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ ،تلاشی ،فائرنگ سے نوجوان شہید
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع راجوری میںمحاصرے اور تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا جبکہ ضلع کولگام میں بھارتی فورسز کے طرف سے فائر کئے گئے پیلٹس سے زخمی ہونے والالڑکا 6ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شہید ہوگیا۔سری نگرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلحہ سمیت سفر کرنیوالے ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے علاقے کیری میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران اچانک فائرنگ کردی گئی جس سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والا وسیم احد 6ماہ قبل مرہامہ میں ایک پرامن مظاہرے کے دوران بھارتی فورسز کے پیلٹس لگنے سے شدید زخمی ہواتھا۔ انہیں 300 سے زائد پیلٹس لگے تھے اور وہ پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ وسیم احمد کی شہادت سے حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی۔سری نگرایئرپورٹ پر انتظامیہ نے فوجی اہلکار پی کے گوئیدہ کو حراست میں لیا،وہ اپنی بندوق سمیت امیگریشن کاؤنٹر تک پہنچ گیاتھااور وہ نئی دہلی کیلئے جانے والی فلائٹ میں سوار ہوناچاہتاتھا،سامان کی تلاشی کے دوران بیگ سے رائفل اور 15گولیاں برآمد ہوئیں ،اس واقعہ کے بعد ایئرپورٹ پر سکیورٹی مزیدالرٹ کردی گئی ۔