مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عیدالاضحی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے،موجودہ حالات بھی قوم سے قربانی مانگتے ہیں:زبیر گل
مانچسٹر ...صدر پاکستان مسلم لیگ ن زبیر گل نے کہا ہے کہ عید الاضحی کا موقع ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جس میں ایک عظیم پیغمبر اپنے رب کے حکم پر اپنی عزیز تریں متاع یعنی اپنی اولاد بھی قربان کرنے جا رہے تھے۔ اس مثال میں دراصل حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام نے پوری انسانیت کو ایثار اور قربانی کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال بھی قوم سے قربانی مانگ رہی ہے۔ خواہ وہ بجلی بحران کے سلسلے میں ہو یا پھر دہشت گردی اور امن و امان کے لئے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو اپنے وطن کو خوشحال بنانے اور مشکلات سے نکالنے کے لئے قربانی دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے نارتھ ویسٹ عہدیداران کے ایک اجلاس میں کیا۔ میزبانی کی فرائض راجہ سجاد حسین صدر نارتھ ویسٹ نے ادا کئے۔ اس موقع پر بریڈفورڈ، یارکشائر، بری، بولٹن، لنکاشائر، نیوکاسل، اولڈھم، مانچسٹر برانچوں کے عہدیداران چیئرمین مسلم لیگ (ن) برطانیہ راجہ آفتاب شریف، نائب صدر وحید، مجید لہری، صدر یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ راجہ اشتیاق پپو، جنرل سیکرٹری بلاول بٹ، یوتھ ونگ صدر مانچسٹر راجہ تسلیم، مسلم لیگ (ن) بری کے صدر عبداللہ صفدر، فیصل شہزاد، جنرل سیکرٹری بری، احسان منوں بٹ، سجاول خان سینئر نائب صدر بری، صدر یارکشائر اسد بٹ، جنرل سیکرٹری، شاہد مغل، ڈاکٹر صادق، عامر سہیل، ظفر بٹ، رفیق مغل، شارق محمود، بولٹن برانچ کے صدر راجہ جلیل الرحمن، سینئر نائب صدر برطانیہ راجہ عبدالقیوم خان، چیئرمین رئیس راجہ بولٹن، سرپرست راجہنثار ٹوپہ، سینئر نائب صدر نارتھ ویسٹ فضل مجدد، نیو کاسل، چوہدری ساجد، راجہ محمد ادریس، راجہ محمد جاوید، بریڈفورڈ، راجہ جمشید، عمر حیات گوندل، چوہدری خلیق الرحمان گوگا، اور دیگر شریک تھے۔ زبیر گل نے کہا عید الضحیٰ کے بعد وہ پاکستان واپس جاکر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پنجاب کے وزیراعلی میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرانے کے لئے اور آئینی لائحہ عمل اور سپیڈی عدالتیں اور ون ونڈو آپریشن سسٹم قائم کروانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جاکر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ویزا مسئلہ، نادرا اور مانچسٹر برمنگھم میں ریڈایبل پاسپورٹ مشینوں کا نصب کروانے اور پاکستان کے لئے فون کالوں کو سستے کروانے کی بات کریں گے۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن) برطانیہ راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں کو باہمی اتحاد پیدا کرکے پاکستان کی خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیئے۔