مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ارشد غازی کا بیان قابل مذمت،پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں:رہنما مسلم لیگ ن برطانیہ
اولڈہم:آزادی کشمیر کی سیاست اورمیرپور ڈویژن کے اندر نڈر،بیباک،اصول پرست اور سیاسی بصیرت اور عوام کے حقیقی معنوں میں راہنما سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق کے ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتے ہیں ان کے بارے میں من گھڑت الزامات لگا کر ہمیشہ مفاد پرستی،مک مکائو اور جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے ارشد غازی اپنے گریبان میں جھانکیں جس بھی سیاسی جماعت سے وابستہ رہے ہمیشہ اس کے منشور سے منحرف ہوئے،کبھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اندرون خانہ رقم لے کر اور کبھی دوسری پارٹیوں سے سودے بازی کی،انہوں نے جو نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگا کر ہمارے محبوب قائد چوہدری طارق فاروق کی ذات پر کیچڑ اچھالا ہے ہم اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں ایسے لگ رہا ہے کہ پہلے الیکشن میں جماعتی ٹکٹ نہ ملنے اور اس کے بعد کسی اور عہدے کی آس لگائے بیٹھنے کے بعد جب مایوسی کا غلبہ چھایا تو ذہنی دبائو کی وجہ سے اپنا ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں اور اب اسی لئے ادھر اُدھر کی ہانک رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی راہنمائوں و عہدیداران راجہ آفتاب شریف،کونسلر عتیق الرحمن،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،چوہدری جہانگیر حسین لوٹن،چوہدری وحید گلاسگو،چوہدری اسلم آزاد برمنگھم،راجہ اشفاق،راجہ گلریز ڈربی،چوہدری محمد رزاق قادری،راجہ اللہ دتہ بریڈ فورڈ نے مشترکہ طور پر ایک مذمتی بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری طارق فاروق ہمارے محبوب قائد کے ساتھ خاندان کے فرد ہیں،بھائیوں جیسا عظیم رشتہ ہے وہ رشتوں اور مالی دولت سے مالا مال ہیں،مالی بے ضابطگیاں انکا شیوہ نہیں ہے ایسی گری ہوئی حرکت صرف ارشد غازی جیسے بے ضمیر لوگ کر سکتے ہیں،اگر دوبارہ ایسا کچھ کہا گیا تو پھر حالات خرابی کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے اپنی اوقات میں رہیں تو یہ انکے لئے بہتر ہو گا۔خصوصی رپورٹر:فیاض بشیر