مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کے سامنے جواب دہ ہیں،پیپلز پارٹی کا چکر نہیں چلے گا:راجہ فاروق حیدر
بھمبر:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ تمام وسائل عوام کے لئے وقف کردیئے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر، گڈگورننس اورمیرٹ کی بالادستی ہماری حکومت کی ترجیحات ہیں۔ حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہے ۔ کارکنوں کو حق ضرور ملے گا ، اب آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کاچکرنہیں چلے گا۔ ہم خطہ کو امن کاگہوارہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ مالیاتی معاملات درست کردیئے اور ترقیاتی عمل شروع ہو گیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنونشن سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، وزیرمال سردارفاروق سکندر، وزیرتعلیم افتخار گیلانی، وزیرخوراک سید شوکت شاہ، وزیرجنگلات سردارمیراکبر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ، قبل ازیں وزیراعظم نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور میرٹ کے قیام سے ہی حکومتوں پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے بار اور بینچ کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے عدلیہ کا احترام کرنے والے ہیں قانون اور آئین کی بالا دستی کو ہر حال میں قائم کریں گے جنگلات آزادکشمیرکی قومی آمدن کا بڑا ذریعہ اور قدرتی حسن ہیں طلبہ ایک ایک پودا لگا کر قومی آمد ن میں اضافہ کریں اورملک سے آلودگی کے خاتمہ کی مہم میں شامل ہوں،وزیراعظم نے بار کی لائبریری کیلئے 5لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔