مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپ میں عید الاضحی امت مسلمہ کو محبت، یگانگت اور ایثاروقربانی کا درس دے کر گذر گئی
لندن ... عید الاضحی امت مسلمہ کو محبت، یگانگت اور ایثاروقربانی کا درس دے کر گذر گئی۔ جہاں لوگ خوشی سے ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے وہیں کچھ لوگ اپنے حالیہ سال میں بچھڑے پیاروں کو یاد کر کے جی کو ہلکا کرتے رہے۔ لندن سمیت برطانیہ کے دیگر شہروں میں مسلمان جہاں قربانی سے غافل نہیں رہے وہیں اپنے پیاروں کی قبروں پر جانا بھی نہ بھولے۔ برطانوی دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد شہروں میں امت مسلمہ نے عید الاضحی کا تہوار منگل اور بدھ دونوں روزمنایا۔ لندن میں چونکہ دنیا بھر کےمسلم امیگرینٹس کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اس لئے پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، ترکی، الجزائر، مراکش، سریلنکا، انڈیا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، صومالیہ، سوڈان سمیت دیگر ممالک کے مسلمانوں نے سعودی روئیت کے مطابق عید منائی۔ لندن کی مرکزی جامع مسجد ریجنٹ پارک میں عوامی اکثریت کے پیش نظر پانچ جماعتیں کروائی گئیں۔ مشرقی لندن کے علاقےلیٹن میں واقع مسجد نورالاسلام میں ایک بہت بڑا اجتماع ہوا، جہاں پاکستان، صومالیہ، بنگلہ دیش، ہندوستان، افغانستان، افریقہ اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے تعلق رکھنے والی مقامی آبادی کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی یہاں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی نمازیوں کی سہولت کے پیش نظر چار مختلف اوقات میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔دیگر جن مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی ان میں جامع مسجد اہل حدیث راس سٹریٹ اولڈہم، محمدی مسجد کیتھلے ، جامع مسجد اہل حدیث ہاپ ووڈ لین ہیلی فیکس، جامع مسجد اہل حدیث بریڈفورڈ ۵، الھدیٰ مسجد لیگرام لین بریڈفورڈ ۷،محمدی مسجد لیمب لین بریڈفورڈ ، مسجد اہل حدیث میڈسٹون ، جامع مسجد اہل حدیث سکپٹن ،درسہ الفاروق گلاسگو ، مسجد التوحید میڈن ہیڈ ، مدرسہ سلفیہ ہڈرسفیلڈ ، مکی مسجد مانچسٹر ، مرکز التوحید سٹوک آن ٹرینٹ ، مسجد التوحید لیٹن لندن ، نیوکاسل سنٹرل مسجد ، چیڈل اسلامک سنٹر ،مانچسٹر، مسجد ابن باز بانبری آکسفورڈ ، مسجد اہل حدیث ریڈنگ اور سینکڑوں دیگر مساجد شامل ہیں علماء نے عید کے خطبے میں مسلمانوں میں سنت ابرہیمی کے حقیقی مقاصد یعنی جذبہٴ ایثار و قربانی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور امت مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے دعائیں کیں۔ اسی طرح بدھ کے روز پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی اکثریت نے عید منائی۔ لندن میں بڑے اجتماع والتھم فاریٹ اسلامک سنٹرکے زیر انتظام مسجد، البرٹ روڈ اسلامک سنٹر الفورڈ سمیت لوٹن، سلائو، برمنگھم، بریڈفورڈ، مانچسٹر، نوٹنگھم، کارڈف، گلاسگو اور دیگر شہروں میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔