مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے ہاتھوں چھ کشمیریوں کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں چھ کشمیریوں کی شہادت کے بعد حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ، قابض فورسز نے مظاہرین پر چھرے برسا کر دو درجن کشمیریوں کو زخمی کر دیا ۔ مقبوضہ وادی میں چھ کشمیریوں کی شہادت کے بعد حالات پھر سے کشیدہ ہوگئے ۔ حریت رہنماؤں کی کال پر آج مکمل ہڑتال ہے ۔ تمام دکانیں ، کاروبار ، تعلیمی ادارے ، پٹرول سٹیشن بند ہیں ۔ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے مظاہرین کو ایک بار پھر پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا ، چھرے لگنے سے دو درجن کشمیری زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کر دیا جبکہ یاسین ملک کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں گزشتہ روز کریک ڈاؤن آپریشن کا ڈرامہ رچاتے ہوئے چھ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا ۔