مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برمنگھم صحیح معنوں میں ملٹی کلچر سوسائٹی کے شہر کے طور پرسامنے آیا ہے: لارڈ میئر برمنگھم
برمنگھم ...کھیل انسان میں نظم و ضبط پیدا کرتے ہیں، کرکٹ برطانیہ کا مقبول کھیل ہونے کی حیثیت سے یہاں بسنے والی تمام کمیونیٹیز کو باہم قریب لانے کا سبب بن سکتا ہے۔ برمنگھم صحیح معنوں میں ملٹی کلچر سوسائٹی کے شہر کے طور پرسامنے آیا۔ ہم پر امن اور اچھے کاز کیلئے ہمہ وقت بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر کونسلر مائیک لیڈی اور لیڈی میئرس نے برمنگھم کرکٹ لیگ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لارڈ میئر کونسلر مائیک لیڈی نے مزید کہا کہ میں بھی برمنگھم کرکٹ لیگ کا حصہ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے سے سٹریٹ کرائم اور ڈرگ جیسی لعنت سے بھی محفوظ رہنے میں نوجوانوں کی مدد ہوتی ہے۔ تقریب میں ممبرز آف پارلیمنٹ مرزا خالد محمود، جان ہیمنگ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ممبر جان ہب بینڈ، برمنگھم کونسل سے کرکٹ کے رکن پیٹر شارٹ، بی سی ایل کے چیئرمین ظفر اسلام، امجد عزیز، طارق خان، کونسلر شفیق شاہ، انصر علی خان محمد ادریس، محمد اخلاق، ظفر اقبال، ڈاکٹر امیر چوہدری، امجد حسین مغل، ایاز راجہ ایڈووکیٹ، حاجی محمد نجیب، برمنگھم سابق لارڈ میئر کونسلر خواجہ محمود حسین، کونسلر چوہدری محمد افضل، ظفر بیگ اور دیگرنے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض امجد عزیز نے سرانجام دیئے انہوں نے تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ برمنگھم کرکٹ لیگ انگلینڈ کی سب سے پرانی لیگ ہے جو 1893ء میں قائم ہوئی تھی اور آج 80 ٹیمیں اس لیگ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موزلے سی سی، گوری سی سی، پاک سٹار کرکٹ کلب، این ٹی آئی کرکٹ کلب، نیو سیاکھ کرکٹ کلب، ڈبلیو کرکٹ کلب، پاک شاہین کرکٹ کلب، سالٹلے کرکٹ کلب، گوجرانوالہ کرکٹ کلب، پاک شہید CC اس سال سیچرڈے لیگ، سنڈے لیگ، محمد خالد میموریل کپ چوہدری محمد سرور میموریل کپ اور ٹونٹی 20 جوشیلا کپ کیلئے مقابلے ہوئے۔ چیئرمین بی سی ایل ظفر اسلام نے کہا کہ برمنگھم کرکٹ لیگ نے بڑے بڑے کھلاڑی پیدا کئے ہیں۔ سال 2013ء کا سیزن سیلف فنانس اور برمنگھم سٹی کونسل کے تعاون سے مکمل ہوا۔