مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
الفورڈ میں تنظیم نواز شریف لورز کےپروگرام کا انعقاد :اہم خواتین و حضرات کی شرکت
لندن :حال ہی میں منعقد ہونے والی تنظیم نواز شریف لورز کا شاندار پروگرام لندن کے معروف علاقے الفورڈ میں کیا گیا ۔ اس پروگرام کا انعقاد معروف کمیونٹی رہنماءچوہدری بشیر ایم بی ای نے جو کہ چیئرمین الفورڈ کمیونٹی سنٹر بھی ہیں ۔ اس تقریب میں نہ صرف لندن بلکہ برطانیہ سے اہم خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نواز شریف لورز ملک ریاض نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ نواز شریف لورز کے قیام کی حوصلہ افزائی نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا میں ہو رہی ہے ۔ ملک ریاض نے کہا کہ جس تیزی سے یہ تنظیم ترقی کر رہی ہے اور لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں مجھے انتہائی خوشی ہے کہ نواز شریف کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور جس طرح پوری دنیا سے نواز شریف لورز میں دلچسپی کے پیغام موصول ہو رہے ہیں وہ باعث مسرت ہے ۔ ملک ریاض نے نواز شریف لوورز تنظیم کے برطانیہ میں مختلف علاقوں میں پروگرامز جاری رہیں گے اور اگلا مرحلہ پاکستان میں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لوورز کا مقصد میں پہلے بھی بےان کر چکا ہوں ۔ ایک بار پھر دہراتا چلوں کہ نواز شریف لوورز کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے پوری دنیا میں یہ پیغام دینا ہے کہ ایک قوم ‘ ریاست اور ملک تب تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک ان کی قیادت میں لیڈر شپ نہ ہو ہماری پاکستان قوم کی ‘ ریاست کی انتہائی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے نواز شریف جیسے سچے اور محب وطن لےڈر عطاءکئے ہیں اور ایسے لیڈر ہی ہمیں ترقی پذیر ممالک کی صف سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرے گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگ جوق در جوق نواز شریف لوورز میں شامل ہو رہے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لوگ کس قدر نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ۔ہم پاکستانی قوم ‘ ن لیگ اور قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہم اور ہماری یہ تنظیم صف اوّل پر رہتے ہوئے کام کرنے کےلئے تیار رہے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ایڈوائزری ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا کہ تنظیم کی ترقی و خوشحالی سے یہ نظر آ رہا ہے کہ لوگ نواز شریف کو ہیرو تسلیم کر چکے ہیں اور آئندہ بھی نواز شریف کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر اشرف چوہان نے کشمیر کی آزادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کےلئے کی جانے والی تمام لیڈرز کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے تو نواز شریف کی کاوشیں سب سے زیادہ نظر آتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف کی قیادت میں مسئلہ کشمیر بھی حل ہو گا اور کشمیریوں کو ان کے حقوق ملیں گے ۔ ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا کہ ہم لوگ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہو ۔ اس پلیٹ فارم سے ہماری یہ کوشش رہے گی کہ ہم لوگ پوری دنیا میں ایک مقام حاصل کریں ‘ پاکستان کے نام کو بلند کریں اپنے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر چلیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الفورڈ کمیونٹی سنٹر چوہدری بشیر نے کہا کہ میرا کسی سیاست جماعت سے کوئی تعلق نہیں لیکن نواز شریف لوورز کے قیام کی اتنی خوشی ہے کہ پاکستان میں سچے اور محب وطن قائدین کی قدر اوورسیز میں بھی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اس تنظیم کو سپورٹ کر رہا ہوں کہ پاکستان میں اس وقت قیادت کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج اہم قائدین کی قدر کریں گے تو پاکستان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سچے اور محب وطن قائدین ہمیں صرف اور صرف نواز شرےف کی صورت میں ہی مل سکتے ہیں ۔ تقریب سے میئر ریڈ برج کے علاوہ دیگر خطاب کرنے والوں میں معروف ریڈیو پریزنٹر انیسہ ناصر نے کہا کہ کسی کو عزت دینا ‘ اعلیٰ مقام دینا اور اس کے کاموں کو پسند کرنا ہی محبت کہلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لوورز کا قیام انتہائی خوش آئند ہے ۔صدر نواز شریف لوورز یوکے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف لوورز ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے ترجمان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آنے سے پہلے ملک میں ہر طرف اندھیرا تھا بیس بیس گھنٹے ‘ بائیس بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب بہت کم لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور جیسا کہ وزیر اعظم نواز شرےف نے وعدہ کیا ہے کہ 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا تو انشاءاللہ ایسا ہی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے ۔سابق میئرنوٹنگھم ڈاکٹر شوکت نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسلامی جمہورہہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور قائدین ہیں لہٰذا ان کی عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے ۔ تقریب سے دےگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ تقرےب کے آخر میں معروف گائیک استاد وسیم حیدر خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور محفل کو چار چاند لگا دےئے ۔