مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوصاف لندن کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مبین چوہدری سے انکے والد محترم’مرحوم ‘ کیلئے اظہار تعزیت
اولڈہم:دنیامیں ماں باپ کارشتہ لازوال ہوتاہے اور وہ ہمیشہ ہی اپنی اولاد کیلئے دعائیں کرتے رہتے ہیں انکا سایہ ہمیشہ ہی آپ کو بڑے ہونے کا احساس نہیں ہونے دیتا کیونکہ وہ آپ کو بچوں کی طرح سے سلوک روا رکھتے ہیں،ہم سب کے پیارے،سچے اور کھرے روزنامہ اوصاف لندن کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مبین چوہدری کے والد محترم’’مرحوم ‘‘ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے اور خاندان بھر کیلئے یادیں اور نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ گئے ہیں،قلم کچھ لکھنے کی ہمت نہیں دے رہا تھا پر پھر جذبات و احساسات،خیالات کو سمیٹ کر لکھنے بیٹھ گیا،رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں صحافی بھائیوں جن میں ارشد رچیال،عبداللہ زید،چوہدری محمد اسحاق،ثاقب راجہ،ماجد نذیر،ندیم ارشاد،زاہد نور،حسیب ارسلان،شکیل انجم راجپوت،آصف قریشی،وسیم چوہدری تاثیر چوہدری،محبوب بٹ،عارف پندھیر و دیگر کے علاوہ سیاسی،سماجی و کمیونٹی راہنمائوں چوہدری بشیر رٹوی،راجہ آفتاب شریف،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،عتیق الرحمن،چوہدری محمد سرور،چوہدری محمد شبیر بہملوی،امجد حسین مغل،راجہ نجابت حسین،سید باسط شاہ،چوہدری الطاف شاہد سدھو،چوہدری محمد رزاق قادری،چوہدری اقبال کسگموی و دیگر نے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا،رب العالمین کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائیں’’ آمین ‘‘۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر