مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے بلوچستان اسمبلی کے11 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا کل تعداد14 ہوگئی
کوئٹہ ... بلوچستان اسمبلی میں11 نئے وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے جسکے بعد صوبائی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جن نئے وزراء سے حلف لیا ان میں مسلم لیگ ن کے نواب زادہ چنگیز مری، میر سرفراز بگٹی، سرفراز ڈومکی، میر اظہار خان کھوسہ اور شیخ جعفر خان مندوخیل، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نواب ایاز جوگیزئی، ڈاکٹر حامد اچکزئی، سردار مصطفی ترین جبکہ نیشنل پارٹی کے رحمت بلوچ، سردار اسلم بزنجو اور مجیب الرحمن محمد حسنی شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جون میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنی کابینہ کے لیے ابتدائی طور پر تین وزراء کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد صوبائی کابینہ میں توسیع کے لیے مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں سے مشاورت کا عمل مسلسل جاری رہا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان واضح کر چکے ہیں کہ عید الاضحٰی کے بعد کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سیاسی رہنما امن و امان سے متعلق لائحہ عمل وضح کریں گے۔ تاہم اُنھوں نے اس بارے میں کسی حتمی تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔