مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں قبرستان کی بے حرمتی،40سے زائد قبریں مسمار کر دی گئیں
جموں:مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں نے قابض انتظامیہ کے تعاون سے جموں خطے کے علاقے سامبا میں ایک قبرستان کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت چالیس سے زائد قبریں مسمار کر دیں ،جس کے باعث علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ۔ اوقاف اسلامیہ کمیٹی جموں وکشمیر کے افسر راج محمد نے میڈیا کو بتایا کہ قبرستا ن کا یہ قطعہ اراضی اوقاف کی ملکیت ہے اور یہاں پر کافی عرصے سے قبرستان قائم ہے لیکن ہندو فرقہ پرست عناصر قبضہ جماکر اسے کھیل کے میدان میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہندو ؤ ں کے اس مذموم اقدام کیخلاف مسلمانوں کے اندر سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے قبروں کی مسماری کیخلاف زبردست احتجاج کیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا کہنا تھا قبرستان کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کے گھناؤنے منصوبے کو فوری طور پر ترک نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔