مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:افضل گورو کی برسی مکمل،ہڑتال،سوپور قصبہ سیل،حریت رہنما نظر بند
سرینگر :ممتاز کشمیری رہنما محمد افضل گورو کی شہادت کی چوتھی برسی پر گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی،بھارتی فوج نے سوپور قبضہ سیل کردیا اورمکمل کرفیونافذرہا،حریت رہنماؤں کو احتجا ج میں شرکت سے روکنے کیلئے نظر بندکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق محمد افضل گوروکوبھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے جھوٹے مقدمے میں 9فروری2013کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر انکی میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیاگیاتھا،ان کی چوتھی برسی پر ہڑتال کی کال متحدہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی ۔سرینگر اور دیگر تمام بڑے شہروں اورقصبوں میں بازار، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارتعینات کر دئیے تھے ۔ محمد افضل گورو کے آبائی قصبے سوپور کو مکمل طو ر پر سیل کر دیا گیا تھا اور کسی کو بھی قصبے کے علاقے دوآبگاؤ میں رہائش پذیر شہید کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نہیں جانے دیاگیا۔دریں اثنا کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ ، محمد اشرف صحرائی ، محمد اشرف لایا، ظفر اکبر بٹ، مختار احمد وازہ،قاضی یاسر ،عمر عادل ڈار اور دیگر حریت رہنماؤں کو گھروں اور تھانوں میں نظر بند رکھا ۔ بھارتی پولیس نے سرینگر میں حریت رہنما عبدالرشید لون کے گھرپر بھی چھاپہ مارااور انکے اہلخانہ کوہراساں کیاجبکہ کپواڑہ اور دیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں حریت کارکنوں کو گرفتار کیا ۔