مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جب تک کوئی عدالتی حکم نہیں آجاتا پرویز مشرف ملک سے باہر نہیں جا سکتے:چوہدری نثار
اسلام آباد ...سابق صدر پاکستان سے کسی قسم کے معاہدے کی نفی کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جب تک کوئی عدالتی حکم نہیں آجاتا سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود ہے۔ وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صدر مشرف کے خلاف غداری کے ممکنہ مقدمے کی تفتیش جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ واضع رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس کے بعد یہ چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ سابق صدر کی حکومت سے کوئی ڈیل فائنل ہے جس کے تحت انہیں فرار کا آسان راستہ مہیا کیا جا رہا ہے جسکی مسلم لیگ ن حکومت کے وزیر داخلہ نے صریحا نفی کردی ہے۔