مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بم کی اطلاع:لاہور سے لندن جانیوالے پی آئی اے طیارے کو برطانوی جنگی طیاروں نے گھیر لیا
لندن: لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کوبم کی اطلاع پر برطانوی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے گھیرے میں لے لیا۔ پروز پی کے 757 کو ہیتھرو ایئر پورٹ کے بجائے سٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔بی بی سی کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پرواز کا رخ سوار ایک مسافر کی ہنگا مہ آرائی کے بعد موڑا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ہائی جیکنگ یا دہشتگردی کی کوئی صورتحال نہیں تھی۔تاہم پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکام کو ایک گمنام فون کال پر مبہم سکیورٹی خدشہ کی اطلاع ملنے کے بعد طیار ے کارخ موڑا گیا۔پی آئی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز پر سوار تمام مسافر محفوظ ہیں اور پی آئی اے کا مقامی عملہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔سٹیشن مینیجر پی آئی اے کے مطابق پی کے 757 میں150سے زائدمسافرسوار تھے ،لینڈنگ سے 30منٹ پہلے بم کی اطلاع موصول ہوئی۔